لنگر خانہ کے معنی
لنگر خانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لَن (ن غنہ) + گَر + خا + نَہ }
تفصیلات
iفارسی سے ماخوذ اسم |لنگر| کے ساتھ فارسی اسم |خانہ| بطور لاحقۂ ظرف لگانے سے مرکب |لنگر خانہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٤ء کو "تذکرۂ غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(ف) خانقاہ","امام باڑہ","باورچی خانہ","خیرات خانہ","سدا برت","فقرا کو کھانا تقسیم ہونے کی جگہ","فقرا کے روزمرہ کھانا تقسیم ہونے کی جگہ","محتاج خانہ"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
لنگر خانہ کے معنی
١ - وہ جگہ جہاں روزانہ محتاجوں، فقیروں، مسافروں اور مسکینوں کے لیے کھانا تقسیم ہو، خیرات خانہ۔
"لنگر خانہ کی طرف سے طرح طرح کے کھانے دسترخوان پر چنے جاتے۔" (١٩٥٠ء، بزم صوفیہ، ١٦٥)
٢ - ایسی خانقاہ یا امام باڑہ جہاں کھانا بٹتا ہے۔ (فرہنگ آصفیہ)۔
"اس نے غربا اور ضرورت مندوں کے لیے ایک لنگر خانہ جاری کیا جہاں روزانہ پانچ سو افراد کے لیے کھانا تیار ہوتا تھا۔" (١٩٨٤ء، میلینئیم اور کیرزما، ١٥٥)
٣ - محتاج خانہ جہاں غریبوں کو کھانا کھلایا جائے۔