لونڈی کے معنی

لونڈی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَون (و لین، ن غنہ) + ڈی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان میں اسم |لونڈا| کی تانیت |لونڈی| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتی ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خدمت کرنے والی","خدمت کرنے والی عورت"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : لَونْڈا[لَون (و لین) + ڈا]
  • جمع : لَونْڈِیاں[لَون (و لین) + ڈِیاں]
  • جمع غیر ندائی : لَونْڈِیاں[لَون (و لین) + ڈِیوں (و مجہول)]

لونڈی کے معنی

١ - لڑکی، مراد؛ زرخرید لڑکی، باندی، داسی، کنیز، ملازم لڑکی۔

"کیا مرد صرف اسی صورت میں عورت کو چاہتا ہے کہ وہ اس کی لونڈی بن کر رہے۔" (١٩٨٧ء، پلک پلک سمٹی رات، ٥٧)

٢ - لڑکی، دختر، چھوکری، بیٹی۔

"ہندی میں لونڈی کا بھی یہی حال ہے لونڈی لڑکی ہی تھی، مگر بعد میں غلامی کے سلسلے نے اس کا بھی وہی حال کیا جو غلام کا ہوا تھا۔" (١٩٢٣ء، سرگزشت الفاظ، ٨٦)

لونڈی کے مترادف

باندی, دختر, کنیز

احسانمند, اُمہ, باندی, بچی, بنت, بیٹی, پتری, جاریہ, چیری, خادمہ, خطیہ, داسی, دختر, زرخرید, فرمانبردار, لڑکی, مذالہ, مطیع, ٹہلنی, کنیز

لونڈی کے جملے اور مرکبات

لونڈی باز, لونڈی بچہ, لونڈی گری

لونڈی english meaning

a girl; a daughter; a slave-girlservant-girlbondmaid

شاعری

  • بات یہ ہے کہ گھر نہ ہو بدنام
    مجھ کو لونڈی سمجھ لو اس کو غلام
  • لونڈی باندی سب کو اس سے احتراز
    ڈر سے اکثر بی بیوں کے دل گداز
  • پہ لونڈی وہ جھل مجھ پہ کھانے لگی
    اشارے کنائے ستانے لگی
  • میں یوں کہا کچھ مال دھن تیری نذر کرتا ہوں لے
    کی کون یاں لونڈی ہے کو للچیگی یو للچائے پر
  • ابھی یاں تھی ابھی بازار گئی
    آپ کی لونڈی ہے لنکا ڈوئی
  • میری لونڈی تو ہے لنکا ڈوئی
    دن کی پوچھی تو رات کی کہ دی
  • نصرانیہ سے بولی یہ لونڈی کہ میں نثار
    کچھ نوش کر لو صبح کو منزل ہے روبکار
  • کتابی مکھ پہ یوں اسکے دھنک کاجل کی پھیلی ہے
    کہ لونڈی جس کی اب ہر سطرِ انوارِ سہیلی ہے

محاورات

  • آج میری منگنی کل میرا بیاہ پرسوں لونڈیا کو کوئی لے جا۔ آج میری منگنی کل میرا بیاہ۔ ٹوٹ گئی ٹنگری رہ گیا بیاہ
  • بن داموں کی لونڈی
  • جس کی بیوی سے کام اس کی لونڈی سے کیا کام
  • قاضی جی کی لونڈی مری سارا شہر آیا‘ قاضی مرے کوئی نہ آیا
  • قاضی کی لونڈی مری سارا شہر آیا قاضی مرا کوئی نہ آیا
  • لونڈی اور کے پیر دھوئے اپنے دھوتی لجائے
  • لونڈی بن کر کمانا اور بیوی بن کر کھانا
  • لونڈی نے وار پایا،پٹیوں کا تیل لگایا
  • لونڈی ڈائن سے بری
  • لونڈی کو لونڈی کہا رو دی بیوی کو لونڈی کہا ہنس دی

Related Words of "لونڈی":