لوٹ کھسوٹ کے معنی
لوٹ کھسوٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لُوٹ + کَھسوٹ (و مجہول) }
تفصیلات
iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم |لوٹ| کے بعد ہندی اسم |کھسوٹ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٤ء کو "مذاق العارفین" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["چھینا جھپٹی","راہ زنی","غارت گری","غارت و نہب","ڈاکہ زنی"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
لوٹ کھسوٹ کے معنی
١ - غارت گری، رہزنی، قزاقی، ڈاکا زنی۔
"شہر پر قبضے کے بعد فوجی افسروں کو ہر طرح آزاد کر دیا گیا ہر طرف لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہوا۔" (١٩٧٧ء، ہندی اردو تنازع، ٧٩)
٢ - استحصال۔
"جس میں مغربی معاشرے کی معاشی لوٹ کھسوٹ بھی نہ ہو۔" (١٩٨٦ء، اقبال اور جدید دنیائے اسلام، ٣٣٧)
لوٹ کھسوٹ english meaning
Plundering and slaying; pillage; hawocexploitation