لوگ کے معنی

لوگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لوگ (و مجہول) }

تفصیلات

iسنسکرت کے اصل لفظ |لوک| کا محرف |لوگ| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(س ۔ لوک)","بہت سے آدمی","خلق اللہ","عامتہ النّاس"]

لوک لوگ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : لوگوں[لو (و مجہول) + گوں (و مجہول)]

لوگ کے معنی

١ - بہت سے آدمی، اشخاص، افراد۔

"کچھ لوگ نو کیلی کیلوں کے بستر پر لیٹ جاتے ہیں کبھی نہاتے دھوتے بھی نہیں۔" (١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، بھارت، ١٣٢:٢)

٢ - [ عورت ] شوہر، خصم، پتی۔

"تیرا لوگ پردیس گیا ہے۔" (١٨٦٨ء، رسوم ہند، ٤٨)

٣ - ذات، طبقہ۔

"ایک طرف نوکر لوگ بلبلیں لڑاتے ہیں۔" (١٨٦٢ء، خط تقدیر، ٦٨)

٤ - عزیز و اقارب، رشتہ دار، متعلقین۔

"تب ابراہیم جاں بحق ہوا . اور اپنے لوگوں میں جا ملا۔" (١٩٣٢ء، موسٰی کی توریت مقدس، ٨٨)

لوگ کے مترادف

جمہور, عوام, خلقت

آدمی, اشخاص, اناس, پتی, جمہور, خاوند, خصم, خلائق, خلایق, خلقت, ذات, شوہر, عوام, قوم, مردم

لوگ کے جملے اور مرکبات

لوگ باگ

شاعری

  • مرگئے لیکن نہ دیکھا تو نے اودھر آنکھ اُٹھا
    آہ کیا کیا لوگ ظالم تیرے بیماروں میں تھے
  • آگے تو رسم دوستی کی تھی جہاں کے بیچ
    اب کیسے لوگ آئے زمین آسماں کے بیچ
  • وے لوگ تم نے ایک ہی شوخی میں کھودے
    پیدا کئے تھے چرخ نے جو خاک چھان کر
  • سب سے آئینہ نمط رکھتے ہیں خوباں اختلاط
    ہوتے ہیں یہ لوگ بھی کتنے پریشاں اختلاط
  • لوگ بہت پوچھا کرتے ہیں کیا کہیے میاں کیا ہے عشق
    کچھ کہتے ہیں سر الٰہی کچھ کہتے ہیں خدا ہے عشق
  • غافل ہیں ایسے سوتے ہیں گویا جہاں کے لوگ
    حالانکہ رفتنی ہیں سب اس کارواں کے لوگ
  • مجنون و کوہ کن نہ تلف عشق میں ہوئے
    مرنے پہ جی ہی دیتے ہیں اس خانداں کے لوگ
  • کیونکر کہیں کہ شہر وفا میں جنوں نہیں
    اس خصم جاں کے سارے دوانے ہیں یہاں کے لوگ
  • رونق تھی دل میں جب تئیں بستے تھے دلبراں
    اب کیا رہا ہے اُٹھ گئے سب اس مکاں کے لوگ
  • مرتے ہیں اس کے واسطے یوں تو بہت ولے
    کم آشنا ہیں طور سے اس کام جاں کے لوگ

محاورات

  • آج ہماری کل تمہاری دیکھو لوگو پھیرا پھاری (پھیری)
  • اپنی غرض پر لوگ گدھے کو بھی باپ بناتے ہیں
  • اپنی غرض کو لوگ گدھے کو بھی باپ بناتے ہیں
  • ات مت کدھے نہ بیٹھ تو جت کنیائی لوگ۔ نیاؤ بھول کنیاؤ کا باندھے مل کر جوگ
  • اجل گلوگیر ہونا
  • اس کا منہ ایسا کھلا کہ لوگوں نے کان بند کرلئے
  • انوکھے گاؤں میں اونٹ آیا تو لوگوں نے جانا پرمیشر آیا
  • باندی کے آگے باندی آئی لوگوں نے جانا آندھی آئی
  • بوڑھے منہ مہاسے (لوگ چلے تماشے)
  • بٹر ہاتھ دشمنویں لوگو

Related Words of "لوگ":