لوہار کے معنی
لوہار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لو (و مجہول) + ہار }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ اسم |لوہ| کے ساتھ |ار| بطور لاحقۂ نسبت و فاعلی لگانے سے |لوہار| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["Black Smith: بنیادی طور پر یہ پیشہ ہے مگر بعض خاندانوں /قبائل نے اس پیشہ کو نسل درنسل میراث کی صورت میں اپنالیا۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ سینکڑوں سالوں سے اس پیشہ نے ذات/برادری کی حیثیت اختیار کرلی","آہن گر","بے خودی","وہ شخص جو لوہے کی چیزیں بنائے","ہندوستان کی ایک قوم جو لوہے کا کام کرتی ہیں"]
لوہ لوہار
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : لوہارَن[لو (و مجہول) + ہا + رَن]
- جمع غیر ندائی : لوہاروں[لو (و مجہول) + ہا + روں (و مجہول)]
لوہار کے معنی
"یہ وہ لوگ تھے جو سبزیاں اور پھل بیچتے تھے یا موچی، لوہار اور بڑھئی تھے۔" (١٩٨٣ء، ساتواں چراغ، ٧٢)
لوہار کے جملے اور مرکبات
لوہار خانہ
لوہار english meaning
a blacksmithan iron smithan iron-mongerblacksmith ; smith ; (rare) ironmongeriron-monger ; (see under لوہا N.M.*)
شاعری
- نہ استخواں نہ گوشت نہ کچھ اس کے پیٹ میں
دھونکے ہے دم کو اپنے کہ جوں کھال کو لوہار
محاورات
- آگ جانے لوہار جانے دھونکنے والے کی بلا جانے
- بیٹی نے کیا کمہار اماں نے کیا لوہار۔ نہ تم چلاؤ ہمار نہ ہم چلائیں تمہار
- داگے کے سانڈ تو داگے لے لوہار
- سو (دن) سنار کی ایک (دن) لوہار کی
- سو سنار کی ایک لوہار کی
- سو سنار کی نہ ایک لوہار کی
- لوہا جانے لوہار جانے دھونکنے والے کی بلا جانے
- لوہار خانہ میں سوئیاں بیچنا
- لوہار خانے میں سوئیاں بیچنا
- لوہار کی کونچی کبھی آگ میں کبھی پانی میں