لٹکتا کے معنی
لٹکتا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لَٹَک + تا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ فعل |لٹکنا| سے حالیہ ناتمام |لٹکتا| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٩ء کو "جنگ نامہ عالم علی" میں مستعمل ملتا ہے۔
["لٹکنا "," لَٹَکْتا"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : لَٹَکْتی[لَٹَک + تی]
لٹکتا کے معنی
١ - آویزاں ہونا، متعلق ہونا، ٹنگنا، لٹکنا کی صورت حال دکھاتا ہوا، خصوصاً اٹھلاتا ہوا، اٹکھیلیاں کرتا ہوا، نازو ادا دکھاتا ہوا۔
لکٹتا چلے جب نکل نازسوں امیری کی پوشاک اور سازسوں (١٧١٩ء، جنگ نامہ عالم علی، ١١)
لٹکتا کے مترادف
معلق