لپکنا کے معنی
لپکنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لَپَک + نا }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ اسم |لپک| کے ساتھ نا بطور لاحقۂ مصدر لگانے سے |لپکنا| اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آنچ کا تیز ہونا","بجلی کو ندنا","جلدی چلنا","چوکڑی بھرنا","چھلانگ مارنا","چھین لینا","دیکھئے: لپک لینا","شعلے کا بھڑکنا","ٹیس پڑنا","کسی چیز کے لینے کو دوڑنا"]
لپک لَپَکْنا
اسم
فعل لازم
لپکنا کے معنی
"وہ خوشی سے پکارتی ہوئی لپکی اور بیٹے کو آغوش میں بھرکر سینے سے لگا لیا۔" (١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، مصر، ٢١٥)
"آگ کے شعلوں کے ساتھ لپکی ہوئی ہولے ہولے بجھتی ہوئی، انگاروں کی طرح دہکتی ہوئی۔" (١٩٨٨ء، اپنا اپنا جہنم، ٩١)
"سلطنت مغلیہ کے ٹکڑے اڑے تو ان ٹکڑوں کے لپکنے اور پکڑنے کے لیے بڑی چھینا چھپٹی ہوئی۔" (١٩٠٤ء، آئین قیصری، ٩٨)
ہوتا تھا گاہ گاہے محسوس درد آگے اب دل جگر ہمارے پھوڑے سے ہیں لپکتے (١٨١٠ء، میر، کلیات، ٦٤٠)
"پیڑیاں ہونٹوں پر بندھی تھیں، کنپٹیاں لپکتی تھیں۔" (١٨٨٢ء، طلسم ہوشربا، ٤:١)
شعلہ سا جیسے ساغر مے سے لپک اٹھا بھڑکی وہ دل کی پیاس کہ پیالہ جھلک اٹھا (١٩٥٨ء، تارپیراہن، ٤٦)
لپکنا english meaning
to spring (upon)to dart (at); to make an attack (on); to boundbounce; to catch (a ball); to flashdart (as lightning)
محاورات
- منہ سے بات اچکنا، چھیننا، لپکنا، لے لینا یا لینا
- کوندا لپکنا