لپیٹ کے معنی

لپیٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لَپیٹ (ی مجہول) }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |لپیٹنا| کا حاصل مصدر |لپیٹ| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩١ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پیچدار یا ذو معنی بات"]

لپیٹ لَپیٹ

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

لپیٹ کے معنی

١ - لپیٹے جانے کی صورت حال، پیچ، بل، تہ۔

"ہماری وہ لپیٹ کے دوپٹہ اوڑھنے کی عادت ہی نہیں جاتی، بے خیالی میں بار بار پلہ لپیٹ لیتے ہیں۔" (١٩٨٦ء، اللہ معاف کرے، ٢٠٦)

٢ - گھیر، گھیرا، حلقہ، دور۔

"فاصلہ ایک دوسرے کا آپس میں اپنی اپنی لپیٹ کی برابر ہونا چاہیے۔" (١٩١٣ء، انجنیرنگ بک، ١٢)

٣ - غلاف، بندھن، پردہ۔

"کائنات کا ہر ذرہ قانون قدرت کی لپیٹ میں تھا۔" (١٩٢٩ء، آمنہ کا لال، ٧٣)

٤ - چکر، الجھیڑا، الجھاؤ، جنجال۔

"بی منجھلی بیگم اماں کو سدا کے واسطے سود کی لپیٹ میں ڈال اپنے گھر روانہ ہوئیں۔" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٣٣)

٥ - مصیبت، آفت، بیتا۔

"کچھ دنوں بعد پیٹ کی لپیٹ میں مخددہ علیا نے دنیا سے کوچ کیا۔" (١٨٦١ء، فسانۂ عبرت، ٢٩)

٦ - (بات یا کام وغیرہ) ہیر پھیر، چال، فریب (دوزخی سے پیدا شدہ)، ابہام۔

 یہ باتوں کی بھاتی نہیں ہے لپیٹ اجی کیوں چھپاتی ہو دائی سے پیٹ (١٨٩٣ء، قصہ ماہ و اختر پری پیکر، ١٨)

٧ - کسی اقدام وغیرہ کا بالواسطہ اثر، جھیٹ، زد، ضمن (عموماً "میں" کے ساتھ)۔

"سیاسیات پر انہیں جو کچھ کہنا تھا اسے . حسب عادت وہ دل لگی ہی کی لپیٹ میں کہہ گئے ہیں۔" (١٩٥٤ء، اکبر نامہ، عبدالماجد، ٢٠٢)

٨ - (بندھانی) پاڑ کی بندش کا پھندا۔

"معمولی سے چھو کے پھندے یا لپیٹ کو انٹی کہتے ہیں۔" (١٩٣٩ء، اصطلاحات پیشہ وراں، ٩٦:١)

٩ - [ حیوانیات ] تالو کا وہ حصہ جو غذا کی نالی میں کچھ جانے کے وقت ہوا کی نالی کو بند کر دیتا ہے |مرفار|۔

"اس کے نیچے مرفار ہے جو زبان کے کچھ پیچھے ہی واقع ہے اور ایک لپیٹ سے ڈھکا ہوا ہوتا ہے۔" (١٩٤٩ء، ابتدائی حیوانیات، ٣٦٦)

١٠ - [ کشتی ] خود حریف کے اوپر ہونے کی حالت میں اس کے دہانی طرف بیٹھ کر اپنے داہنے ہاتھ سے اس کا بازو لپیٹ کر اپنا بایاں پیر اس کی پشت کی طرف لمبا کر کے ایک دم زور سے کھینچتے ہوئے پیچھے مڑ کر اسے چت کرنا اور داہنا پاؤں اس کے سینے پر رکھ دینا۔ (ماخوذ: رموز فن کشتی، 87:1)

لپیٹ کے مترادف

مکر

الجھائو, الجھیڑا, بپتا, بل, بندھن, پوشش, پیچ, تہ, جنجال, چھل, دغا, دور, دھوکا, غلاف, فریب, گروہ, گیرا, محیط, مصیبت, مکر

لپیٹ english meaning

covercoveringcoating aroundenvelope; foldcoil plyplaittwist; bandage; girthcircumferencecompass; blastwhirl

شاعری

  • مکان ، کھیت سبھی آگ کی لپیٹ میں تھے
    سنہری گھاس میں اس نے چھپادیا مجھ کو
  • پاتے ہی آہٹ ان کی میں بھاک کے منہ چھپاؤں گی
    اوڑھ لپیٹ کے الگ تخت پہ بیٹھ جاؤں گی
  • تو موں اپنا لپیٹ کر میں پڑی رتی سو کونے میں
    انگن ہور گھر جھڑایا مجھ ہنسا ہو دھیان ٹھنڈ کالا
  • بے خود ہو لپیٹ جاؤں تو ہنس کر کہے کیا خوب
    اتنا بھی زخود رفتہ نہ ہو کچھ تو سنبھل بے
  • کچھ نہ معلوم ہو کر اور پیٹ
    فقط اک ناگنی کی اس میں لپیٹ
  • رہتا ہے ان بتوں کو یہی دھیان رات دن
    کس کو لپیٹ لیجے کسے رام کیجیے
  • طمع کی مونہہ کو خلق سے لے پھیر
    بڑی مالا کو ہاتھ پر نہ لپیٹ
  • فقط بچھونا ہی جو ہو تو اٹھ کے میں لپیٹ لوں
    ہزار کام پھیلے ہیں انھیں ذرا سمیٹ لوں
  • جو رہتا بفعل حرام ان کو لپیٹ
    تو دیتیھ انھیں شوہروں پر لپیٹ
  • چاند سے منہ کو دکھا ابر سیہ سی زلفیں
    کبک و طاؤس کو بھی اپنی طرف یار لپیٹ

محاورات

  • اپنے ساتھ لپیٹنا
  • بابھن ہوئے تو کیا ہوئے گلے لپیٹا سوت
  • پرچم کو لپیٹنا
  • پنجے جھاڑ کر پیچھے پڑنا۔ چمٹنا یا لپیٹنا
  • پنڈت بھئے تو کیا بھئے گلے لپیٹا سوت۔ بھاؤ بھگت جانی ناہیں بھئے جنگل کے بھوت
  • لپیٹ لپاٹ کر
  • لپیٹ میں آجاتا
  • لپیٹ میں آنا
  • منہ لپیٹ کر پڑ رہنا
  • منہ لپیٹ کر پڑ رہنا یا پڑنا

Related Words of "لپیٹ":