لچھمی کے معنی

لچھمی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لُچھ + می }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |لکشمی| کا متبادل املا ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٨٤ء کو "مثنوی سحر البیان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["دراصل سمندر کی بیٹی اور دشنوکی بیوی مانی گئی ہے","دولت کی دیوی","دولت کی مالک","دھن کی دیوی","لوک ماتا","ملکہ دولت","یہ دراصل سمندر کی بیٹی اور دشنو کی بیوی مانی گئی ہے"]

اسم

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )

لچھمی کے معنی

١ - لکشمی، دولت نیز دولت کی دیوی۔

"قدیم زمانے کے لوگ اسے لچھمی (لکشمی) شمار کرتے تھے۔" (١٩٨٢ء، قیمتی پتھر اور آپ، ١١)

٢ - [ موسیقی ] اٹھارہ ماتروں کی ایک تال کا نام۔

"ان کا ناچ مثل سنگیت لچھمی اور برم کے ہے جو نام تالوں کے ہیں۔" (١٩١٤ء، محل خانہ شاہی، ٨٤)

لچھمی english meaning

Good fortunegood-luckfortunepros perity wealthriches; successhappiness; beautygraceloulinesscbasmsplendour; royal powerdomintion; super human power; a pearl; name of the godders of fortune and beauty; an epithet of sita; the wife of rama

شاعری

  • کہتے ہیں تیتر کے منہ لچھمی ہے سو دولت ہمیں
    وصل کی ملتی نہیں وہ بھی بہت چلائے ہے

محاورات

  • ان (٢) دھن پر لچھمی نراین
  • انکر دھن پرلچھمی ناراﺋن
  • پرائے دھن پر لچھمی نارائن
  • تیتر کے منہ لچھمی
  • داتا کے گھر لچھمی ٹھاڑی رہت حضور۔ جیسا گارا راج کو بھر بھر دیت مجور
  • رام بنا دکھ کون ہرے۔ برکھا بن ساگر کون بھرے لچھمی بن آدر کون کرے۔ ماتا بن بھوجن کون دھرے
  • ست مت چھاڈے ہے پیا۔ ست چھاڈے پت جائے۔ ست کی باندھی لچھمی پھیر ملے گی آئے
  • گھر ‌آئی ‌لچھمی ‌کو ‌لات ‌مارنا ‌اچھا ‌نہیں ‌ہوتا
  • لچھمی بن آدر کون کرے
  • لچھمی سے بھینٹ لینا

Related Words of "لچھمی":