لکھا کے معنی
لکھا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لِکھ + کھا }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ فعل |لکھنا| کا ماضی |لکھا| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(امر) لکھانا کا","(ماضی) لکھنا کی","بعض شعرا نے اس معنی میں بلاتشدید بھی استعمال کیا ہے","تحریر شدہ","حکم ازلی","رقم زدہ","غیبت کرنے والی عورت","لکھا ہوا"]
لکھنا لِکّھا
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : لِکّھے[لِکھ + کھے]
- جمع : لِکّھے[لِکھ + کھے]
- جمع ندائی : لِکّھوں[لِکھ + کھوں (و مجہول)]
لکھا کے معنی
نام بے شیر کا جس وقت لکھا صغرا نے رکھ کے خط ہاتھ سے دل تھام لیا صغرا نے (١٨٩١ء، تعشق (مہذب اللغات))
پکڑے جاتے ہیں فرشتوں کے لکھے پر ناحق آدمی کوئی ہمارا دم تحریر بھی تھا (١٨٦٩ء، غالب، دیوان، ١٥٩)
برے لکھے کو میرے بے نظیر اچھا کرے مولا نہیں تو کوئی پیٹے گا کہاں تک ان ھیروں کو (١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ١٤٨)
کہ سکتے ہیں لکھے کو بھلا اپنے برا ہم سن کر نہ کہے دوست یہ مکتوب ہے میرا (١٨٨٨ء، مضمو نہائے دلکش، ٢٥)
لکھا کے مترادف
بھاگ
بخت, بھاگ, تقدیر, چغلخور, سرنوشت, غماز, قسمت, قضا, قضاء, للاٹ, لکھتم, محررہ, مرقوعہ, مرقُوم, مقدر, مکتوبہ, نگاشتہ, نوشتہ
لکھا کے جملے اور مرکبات
لکھا پڑھا
لکھا english meaning
written; what has been (or is) written; a writingwritten document; decree (of fate); fatedestinypredestination
شاعری
- دیوانِ میر صاحب ہر یک کی ہے بغل میں
دوچار شعر ان کے ہم بھی لکھا رکھیں گے! - کیا کیا لکھا ہے میں نے وہ میر کیا کہے گا
گم ہووے نامہ بر سے یارب مری کتابت - ایک دن میں نے لکھا تھا اُس کو اپنا دردِ دل
آج تک جاتا نہیں سینے سے خامے کے شگاف - کچھ لکھا ہے تجھے ہر برگ پہ اے رشکِ بہار
رقعہ واریں ہیں یہ اورق خزانی اُس کی - سامنے بیٹھ کے میرے‘ مرے نام
کوئی مکتوب لکھا کرتا تھا - لکھا جاتا نہیں حرفِ تمنا
خطوں میں خط کشیدہ رابطے ہیں - وہ بھی شاید روپڑے ویران کاغذ دیکھ کر
میں نے اس کو آخری خط میں لکھا کچھ بھی نہیں - یہ عالم بھی گزرا ہے
خط لکھا اور پھاڑ دیا - تعمیر کی ہر اینٹ پہ لکھا ہے میرا نام
دیوار مگر آپ سے منسوب ہوگئی - تم نے اپنا نام کیوں لکھا نہیں تصویر پر
میں نے اس پر لکھ دیا ’’حُسنِ ازل کا اقتباس‘‘
محاورات
- (قسمت کا) لکھا پورا کرنا
- بیٹا کھائے باپ لکھائے۔ کلچگ اپنا بل دکھلائے
- پانچوں سواروں میں ملنا۔ نام لکھانا۔ لکھوانا یا ہونا
- پانی پر لکھا ہونا
- پڑھا نہ لکھا نام (بدیادھر) محمد فاضل
- پیشانی پر لکھا ہونا
- پیشانی میں لکھا ہونا
- تقدیر میں لکھا ہونا
- تقدیر کا لکھا پورا ہونا
- تقدیر کا لکھا یونہی تھا