لکھت کے معنی

لکھت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لِکھَت }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ مصدر |لکھنا| سے ہندی قاعدے کے مطابق حاصل مصدر ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٧ء کو "اردو نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["اقرار نامہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

لکھت کے معنی

١ - کتابت، تحریر، خطاطی، لکھاوٹ، لکھائی۔

"میری لکھت کا مزاج بھی یہی ہے۔" (١٩٨٧ء، غالب، فکرو فن، ٩)

٢ - اقرار نامہ، دستاویز، سند، کاغذات، تمسک۔

"انہوں نے مجھے بھی لکھت دی ہوئی ہے۔" (١٩٨٨ء، جب دیواریں گریہ کرتی ہیں، ٦٨)

لکھت کے مترادف

تحریر, نوشت

اقرارنامہ, تحریر, تمسّک, تمسک, دستاویز, نوشت, وثیقہ

محاورات

  • بارہ گنا لکھتی ہوں ۔ بارہ گنا لکھتا ہوں
  • راوی چین (ہی چین) لکھتا ہے
  • راوی چین لکھتا ہے
  • لکھت پڑھت ہونا
  • لکھتم کے آگے بکھتم نہیں چلتی

Related Words of "لکھت":