لگاوٹ کی باتیں کے معنی
لگاوٹ کی باتیں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ لگا + وَٹ + کی + با + تیں (ی مجہول) }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |لگاوٹ| کے بعد بطور حرف اضافت لگا کر ہندی اسم |باتیں| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٩ء کو "رویائے صادقہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - جمع )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : لَگاوَٹ کی باتوں[لَگا + وَٹ + کی + با + توں (و مجہول)]
لگاوٹ کی باتیں کے معنی
١ - دل لبھانے یا پھسلانے والی باتیں۔
قسموں سے بناوٹوں کی باتیں نظروں سے لگاوٹوں کی باتیں (١٩٢٥ء، دیوان شوق قدوائی، ١٧)