لاہوتی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word laahooti meanings and details

لاہوتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لا + ہُو + تی }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |لا| بطور سابقہ نفی کے بعد عربی اسم |ہوت| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٨ء کو "بستان حکمت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت نسبتی

لاہوتی کے معنی

["١ - [ تصوف ] وہ سالک جسے فنا فی اللہ کا مقام حاصل ہو۔"]

[" ناسوتیوں سے چھین کے صبر و قرار و ہوش لاہوتیوں کو وجد کے عالم میں لائے جا (١٩٣١ء، بہارستان، ١٥٨)"]

["١ - لاہوت سے منسوب، عالمِ لاہوت کا، مقام محویت کا۔"]

["\"اعلٰی ظرفی، وسیع النظری اور سیر چشمی راقم الحروف کے نزدیک ملکوتی اور لاہوتی صفات ہیں جوہر ایرے غیرے کے حصے میں نہیں آتیں۔\" (١٩٨٩ء، فاران، کراچی، ستمبر، ٤٨)"]

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!