لیا دیا کے معنی

لیا دیا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لِیا + دِیا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ مصدر |لینا| سے صیغہ حالیہ تمام |لیا| اور پراکرت زبان سے ماخوذ مصدر |دینا| سے صیغہ حالیہ تمام |دیا| کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٢٤ء کو "دیوان مصحفی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["اعمال کا نتیجہ","ثمرہ افعال نیک","نقصان کیا","نیک کاموں کا پھل","وہ جو لیا ہوا تھا واپس کیا","وہ نیکی جو کبھی کی ہو","کرنی کا پھل","کیا کرایا"]

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : لِیے دِیئے[لِیے + دِیے]
  • جمع : لِیے دِیے[لِیے + دِیے]

لیا دیا کے معنی

١ - نیک کاموں کا پھل، وہ نیکی جو کبھی کی ہو، کیا کرایا۔

 آئے گا کام حشر کے دن سب لیا دیا دنیا میں دیجیے تو قیامت میں پائیے

لیا دیا english meaning

(fig.) act of charitygood deed

شاعری

  • دل لے فقیر کا بھی ہاتھوں میں دل دہی کر
    آجائے ہے جہاں میں آگے لیا دیا کچھ

محاورات

  • چاتر کا کام نہیں پاتر سے اٹکے۔ پاتر کا کام یہی لیا دیاسٹکے
  • رام نام شمشیر پکڑلی کرشن کٹارا باندھ لیا دیا دھرم کی ڈھال بنالے جم کا دوارا جیت لیا
  • لیا دیا (آڑے) آگے آنا
  • لیا دیا آڑے (یا آگے یا کام) آنا