لیکھا کے معنی

لیکھا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ لے + کھا }

تفصیلات

١ - 1۔حساب کتاب، لکھنا، تحریر کرنا۔2۔ بھاگ، قسمت، حالت، کیفیت۔, m["(س ۔ لکھ ۔ لکیر کھینچنا لکھنا)","احوال کیفیت","بہی کھاتا","پکا حساب","حالت درجہ","حساب کتاب","طریقہ دستور","عادت سبھاؤ","لین دین"]

اسم

اسم کیفیت

لیکھا کے معنی

١ - 1۔حساب کتاب، لکھنا، تحریر کرنا۔2۔ بھاگ، قسمت، حالت، کیفیت۔

لیکھا کے مترادف

ڈائری

احوال, برتاؤ, حال, حالت, حساب, درجہ, گنت, لکھنا, لیکا, معاملہ, کھاتہ, کیفیت

لیکھا کے جملے اور مرکبات

لیکھا بہی, لیکھا پتر, لیکھا ڈیوڑھا

شاعری

  • کھوٹی کھری جو کچھ کہے تس کا پریکھا ہے یہاں
    جو جو پڑا تُلتا ہے دل، تل تل کا لیکھا ہے یہاں
  • جان صاحب رات کو پھوہڑ پنے سے اوڑھ کر
    کیا برا لیکھا کیا تم نے ہماری شال کا
  • لیکھا جب اس میں عمر کا ڈیوڑھا ہوا جب آن
    کیا جو لنڈھ چلا نہ ہوا تب بھی کچھ گیان
  • چوٹ کرے ہے ایسی بھانت پھرے ہے جیسے کوئی سانڈ
    کون سا لیکھا جو کھا ہے کیسی ہے یہ نپوتی رانڈ
  • جداں لگ سور ہے کرتوں برس گانٹھان انند سوں
    شہاں میانے محمد قطب لیکھا یا برس گانٹھ

محاورات

  • اس دن بھولیں چوکڑی ولی نبی اور پیر۔ لیکھا لیوے جن دناں قادر پاک قدیر
  • اونچے چڑھ کے دیکھا تو گھر گھر یہ ہی لیکھا
  • بیاہ میں بیج کا لیکھا
  • بیاہ میں بید کا لیکھا
  • پاس کوڑی نہ بازار لیکھا
  • جو دیکھا سو پھیکا (میری کاڈو کا یہ ہی لیکھا)
  • گھر ‌گھر ‌ایک ‌ہی ‌لیکھا
  • گھر ‌گھر ‌یہ ‌ہی ‌لیکھا
  • لیکھا پور (پھرچہ) کرنا
  • لیکھا پور (پھرچہ)ہونا

Related Words of "لیکھا":