لیگل ایڈوائزر

{ لی + گَل + ایڈ (ی مجہول) + وا + اِزَر (کسرہ ا مجہول) }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے ماخوذ دو اسماء |لیگل| اور |ایڈوائزر| کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٧ء کو "لائن کَٹ گئی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : لِیگَل ایڈوائِزَروں[لی + گَل + ایڈ (ی مجہول) + وا + اِزَروں]

لیگل ایڈوائزر کے معنی

١ - [ قانون ] قانونی مشیر۔

"مذاکراتی ٹیم نے سمجھوتے کا مسودہ پی این اے کی ہائی کمان اور لیگل ایڈوائزر کے سامنے رکھا۔" (١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ١٧١)

انگلش

["legal advisor"]