مآب کے معنی

مآب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ماب (ا بشکل مد) }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["لوٹنا","(اَدَبَ ۔ لوٹنا)","اُردو میں مرکبات میں استعمال ہوتا ہے جیسے عزت مآب","جائے بازگشت","جائے رجعت","مقررہ جگہ","مکانُ الرجوع","واپسی کی جگہ","وہ جگہ جس میں کوئی چیز ہو","وہ جگہ جہاں انسان یا کوئی چیز واپس جائے"]

اوب مآب

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

مآب کے معنی

١ - وہ جگہ جہاں انسان یا کوئی چیز لوٹ کر جائے، واپسی کی جگہ، جائے باز گشت، مرجع، ٹھکانا۔

 وہی حاصل طلب و دعا وہی غایت سر مدعا وہی ہر مآب و مآل ہے وہ خدا ہے جل جلالہ (١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ١٥٢)

٢ - تراکیب میں بطور جزو دوم مستعمل، بمعنی والا، ذوی وغیرہ، جیسے : عزت مآب، رسالت مآب، امارت مآب، مشیخت مآب وغیرہ۔

 کاش اردو ہی میں ہو سارے دفاتر کا حساب کاش تقریریں کریں ارو میں سب عزت مآب (١٩٨٥ء، شوخئی تحریر، ١٣٤)

مآب کے مترادف

ٹھکانا

استطاعت, دارالرجوع, قابل, لائق, مرجع, ٹھکانا, ہوشيار

مآب english meaning

acuter (of)focus (of)recourse

شاعری

  • تصویر تجھ پری کی دیکھا ہے جن نے اس کا
    برجا ہے گر تخلص حیرت مآب ہو وے
  • تصویر تجھ پری کی دیکھا ہے جس نے اس کا
    بر جا ہے گر تخلص حیرت مآب ہووے
  • مجلس ملک مآب ہے شیعہ فلک جناب
    خاتون حشر پیار سے کرتی ہیں یہ خطاب
  • شہر میں دربدر پھرے ہیں عزیز
    میر ذِلت مآب ہے سو ہے
  • نظیر حضرت دل کا نہ کچھ کُھلا احوال
    میں کس سے پوچھوں یہ ندرت مآب ہے کیا چیز
  • مانند مُو ضعیف کیا اس کے شوق نے
    جس مُو کمر کا ناوں نزاکت مآب ہے
  • شاعر انقلاب بن بیٹھے
    لو فضیلت مآب بن بیٹھے

Related Words of "مآب":