مآل اندیشی کے معنی

مآل اندیشی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مال (ا بشکل مد) + اَن + دے + شی }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |مآل| کے بعد فارسی مصدر |اندیشدن| سے صیغۂ امر |اندیش| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگا نے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٣ء کو "دیہات کے افسانے" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

مآل اندیشی کے معنی

١ - انجام پر نظر رکھنا، نفع نقصان کے بارے میں سوچ بچار، دوراندیشی۔

"مآل اندیشی کا تقاضا یہ ہے کہ ایسی ہوس کو . ابتدا ہی میں کچل دیا جائے۔" (١٩٨٩ء، میر تقی میر اور آج کا ذوقِ شعری، ٣١٦)

مآل اندیشی کے مترادف

دور اندیشی