مؤرخ کے معنی

مؤرخ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُو + اَر + رِخ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل کے تحت اسم فاعل کے وزن پر مشتق کیا گیا کلمہ ہے۔ جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٣٩ء کو "افسانۂ پدمنی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(اَرَّخَ ۔ تاریخ دینا)","اہل سِیّر","تاریخ دیا گیا","تاریخ لکھنے والا","تاریخ میں آیا ہوا","تاریخ نگار","داستاں نویس","قصہ گو","لکھا گیا","واقع نویس"]

ارخ تارِیخ مُؤرِّخ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : مُؤَرِّخِین[مُو + اَر + رِخِین]
  • جمع غیر ندائی : مُؤَرِّخوں[مُو + اَر + رِخوں (و مجہول)]

مؤرخ کے معنی

١ - تاریخ کی کتاب لکھنے والا، تاریخ نویس، تاریخی کتابیں لکھنے والا، تاریخ کے فن سے واقف، سیرت نگار، وقائع نویس۔

"وہ بیک وقت محقق بھی ہیں اور مورخ بھی۔" (١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتح پوری، حیات و خدمات، ١٨٣:٣)

٢ - [ شاعری ] قاعدۂ جمل سے تاریخ نکالنے والا، تاریخ گو۔

"مورخ کو چاہیے کہ جس صفت میں تاریخ کہے اوسکی صراحت مصاریع اولٰی یا خاص مادے میں ضرور کر دے۔" (١٨٩٦ء، گلشن تاریخ، ١٥)

مؤرخ english meaning

((Plural) مورخین mo|ar|rikhin|) Historiana chroniclera historianan annalistannalist. [A~تاریخ]

Related Words of "مؤرخ":