مائکرو بس کے معنی
مائکرو بس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ما + اِک + رو (و مجہول) + بَس }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ صفت |مائکرو| اور اسم |بس| کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٥ء کو "میزانیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : مائِکْروبَسیں[ما + اِک + رو (و مجہول) + بَسیں (ی مجہول)]
- جمع استثنائی : مائِکْرو بَسِز[ما + اِک + رو (و مجہول) + بَسِز]
- جمع غیر ندائی : مائِکْرو بَسوں[ما + اِک + رو (و مجہول) + بَسوں (و مجہول)]
مائکرو بس کے معنی
١ - بس کی وضع کی چھوٹی گاڑی، چھوٹی بسیں۔
"ایک عدد مائکرو بس کی خرید دفتر کے عام استعمال کے لیے ایک پک اپ کی خرید۔" (١٩٦٥ء، میزانیہ، ١٥٣)