مائکرو میٹر کے معنی

مائکرو میٹر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ما + اِک + رو (و مجہول) + می + ٹَر }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے ماخوذ صفت |مائکرو| اور اسم |میٹر| کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٤ء کو "آدمی اور مشین" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : مائِکْرو مِیٹَرز[ما + اِک + رو (و مجہول) + می + ٹِرز]

مائکرو میٹر کے معنی

١ - [ طبیعات ] بہت چھوٹی چیزیں نیز بہت چھوٹے فاصلے، قطر یا زاویے ناپنے کا آلہ جو دوربین یا خوردبین کے ساتھ لگایا جاتا ہے۔

"خوردبین جس کے چشمے (Eyepiece) میں ایک مائکرو میٹر پیمانہ (Micrometer) لگا ہوتا ہے، حسب ضرورت DO کے ٹکڑے کے O سطح سرے پر کھدے ہوئے ایک خط پر فوکس کی جاسکتی ہے۔" (١٩٦٥ء، مادے کے خواص، ٣٦٦:١)