ماخذ کے معنی

ماخذ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ما + خَذ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٨٦ء کو "حیات سعدی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["لینا","(اَخَذَ ۔ لینا)","اخذ کرنے یعنی لینے کی جگہ","سر چشمہ","منبع نکاس","وہ جگہ جہاں سے کوئی چیز نکلے"]

اخذ ماخَذ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : ماخَذ[ما + خَذات]

ماخذ کے معنی

١ - وہ جگہ جہاں سے کوئی چیز اخذ کی جائے، اخذ کرنے کی جگہ، منبع۔

"میں اس سلسلے میں صرف ایک مختصر سی کتاب لیکن بہت اہم کتاب بطور ماخذ قارئین نگار کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔" (١٩٩١ء، نگار، کراچی، فروری، ٤)

٢ - وہ جگہ جہاں سے کوئی چیز نکلے، منبع، سر چشمہ، مخرج۔

"اس کرسی کو جو اختیارات کا منبع و ماخذ ہو بڑی کامیابی کے ساتھ یہ یقین دلاسکیں کہ اس کی مضبوطی کا اصل ذریعہ اور سبب یہی لوگ ہیں۔" (١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ٤٧)

٣ - بنیاد، اصل، مرکز۔

"تجربے میں غلطی کا ایک اہم ماخذ ہے۔" (١٩٦٦ء، حرارت، ٧٩٦)

٤ - [ قواعد ] مادّہ

"آپ کو یہ حقیقت معلوم ہے کہ باب افعال کا ایک خاصہ سلب ماخذ ہے۔" (١٩١٦ء، اقبال نامہ، ٤٠:١)

ماخذ کے مترادف

اصل, بنیاد, منبع

اساس, اصل, بنیاد, بیخ, جڑ, چشمہ, دھاتو, مادہ, مبدا, مبدار, مصدر, منبع, نکاس, نیو

ماخذ کے جملے اور مرکبات

ماخذ قانون

ماخذ english meaning

place whence anything is taken or derived; sourceorigin

شاعری

  • اگر ہوتا نہ ماخذ دل ترا تسویل شیطاں کا
    نہ کہتا پھر کبھی الہام کو تو فکر انسانی

Related Words of "ماخذ":