مادر زاد کے معنی
مادر زاد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ما + دَر + زاد }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |مادر| کے بعد فارسی مصدر |زادن| سے صیغۂ امر |زاد| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٧٩ء کو "قصہ تمیم انصاری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["اصل کا","جنم کا","وہ بچہ جو اپنی ماں کا جنا ہوا ہو"]
اسم
صفت ذاتی
مادر زاد کے معنی
١ - پیدائشی، جنم کا، فطرتی، جبلی۔
"ایسا نہ کہو۔ اپنی دین دنیا خراب نہ کرو، وہ مادر زاد ولی ہے۔" (١٩١٣ء، چھلاوہ، ٨٤)
٢ - ایک ماں کی اولاد، ماں جایا۔ (پلیٹس)
محاورات
- برادر حقیقی دشمن مادر زاد ہے