مادری زبان کے معنی
مادری زبان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ما + دَری + زَبان }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |مادری| کے بعد اسم |زبان| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٥ء کو "فسانۂ مبتلا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["اپنی بولی","خاندانی بولی","ذاتی زبان","گھر کی زبان","ماتری بھاشا","ماں باپ کی زبان","ماں کی زبان","وہ زبان جو انسان اپنی ماں سے سیکھے"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : مادَری زَبانیں[ما + دَری + زَبا + نیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : مادَری زَبانوں[ما + دَری + زَبا + نوں (و مجہول)]
مادری زبان کے معنی
١ - وہ زبان جو بچہ اپنی ماں باپ سے سیکھے، گھر کی زبان، اپنی بولی، ماں کی زبان۔
"ہماری پیاری چہیتی مادری زبان اردو اب ایک انٹرٹین منٹ انڈسٹری میں تبدیل ہو چکی ہے۔" (١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ٤٣)