مارک شیٹ
{ مارْک + شِیٹ }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ دو اسماء |مارک| اور |شیٹ| کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٩ء کو "جنگ، روزنامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : مارْک شِیٹیں[مارْک + شی + ٹیں (ی مجہول)]
- جمع استثنائی : مارْک شِیٹس[مارْک + شیٹس]
- جمع غیر ندائی : مارْک شِیٹوں[مارْک + شی + ٹوں (و مجہول)]
مارک شیٹ کے معنی
١ - وہ کاغذ جس پر امتحان میں حاصل کردہ نمبروں کی تفصیل درج ہوتی ہے۔
"مارک شیٹ . وغیرہ کی معقول فیسیں مقرر کی جا رہی ہیں۔" (١٩٦٩ء، جنگ، روزنامہ، کراچی، ١٠ جنوری، ٥)