مال غنیمت کے معنی

مال غنیمت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ما + لے + غَنی + مَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق دو اسماء |مال| اور |غنیمت| کے مابین کسرہ اضافت لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٧ء کو "نورالہدایہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["دشمن کا مال جو لڑائی میں ہاتھ آئے","لوٹ کا مال","لوٹ کھسوٹ کا مال","مفت کا مال","وہ مال جو غارت گری سے لایا گیا ہو","وہ مال جو مسلمانوں کو کفار سے جنگ کرنے کے بعد حاصل ہوئی","ڈاکے کا مال"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

مال غنیمت کے معنی

١ - دشمن کا مال جو لڑائی میں ہاتھ آئے۔

"مال غنیمت میں خیانت کرنا، جہنم کا جھونکا ہے۔" (١٩٩١ء، ماہنامہ، اردونامہ، لاہور، دسمبر، ٩)

٢ - [ کنایۃ ] لوٹ کا مال، مفت کا مال۔

"اس کا ٹنوں مال غیر قانونی طور پر ادھر ادھر بکھر گیا اور اسی مال غنیمت کے طفیل اس علاقے میں لوہے کے بڑے بڑے گدام قائم ہو گئے۔" (١٩٩١ء، افکار، جون، ٤٢)

شاعری

  • مال غنیمت نہیں محبت میری
    یہ گنج فاخر اب تک انگنا ہے