مال متاع

{ مال + مَتاع }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ دو اسماء |مال| اور |متاع| کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٤٦ء کو "قصہ مہر افروز" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

مال متاع کے معنی

١ - دھن دولت، مال و اسباب، روپیہ پیسہ اور سامان۔

"اس کے ساتھ تمام مال متاع ضبط کر لیا گیا۔" (١٩٠٩ء، مقالات شبلی، ١٠٨:٥)