مالوف

{ ما + لُوف }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["الف "," مالُوف"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : مالُوفَہ[ما + لُو + فَہ]

مالوف کے معنی

١ - مانوس، یلا ملا۔

"اپنے مالوف و متروک دیار کانپور جانے کی انہیں کبھی خواہش نہیں ہوئی۔" (١٩٨٩ء، آب گم، ٢٣٨)

مترادف

عادی, عزیز, مانوس, خوگر