مالوی[2] کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Malwi[2] meanings and details

مالوی[2] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مال + وی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |مالو| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے |مالوی| بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٣ء کو "عقل و شعور" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

مالوی[2] کے معنی

١ - قدیم مالوا دیش (وسطی بھارت) کی زبان۔

"بعض پہلے صفحے پر ایک سرے سے دوسرے سرے تک لکیر کھینچ دیتے ہیں اور پھر اس سے حروف کو لٹکا ہوا بناتے ہیں جیسا کہ مالوی خط میں نظر آتا ہے۔" (١٩٦٢ء، فن تحریری کی تاریخ، ٣٢٤)

٢ - گھوڑے کی ایک قسم۔

"گھوڑوں کی بہت قسمیں ہیں چنانچہ عربی. مالوی وغیرہ۔" (١٨٧٣ء، عقل و شعور، ٤٤٤)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!