مانند کے معنی

مانند کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ماں + نِد }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور حرف اور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بالفتح صحیح ہے","ہو بہو","ہُو بہو"]

اسم

حرف تشبیہ, اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

مانند کے معنی

["١ - مثل، طرح، جیسا، سا، مشابہ (اضافت یا حرفِ اضافت (کے یا کی) کے ساتھ مستعمل)۔"]

["\"آسمان . اس وقت چاندی کے گرم تختے کی مانند دہک رہا تھا۔\" (١٩٨٨ء، نشیب، ١٧٣)"]

["١ - نظیر، جواب، مثل، ہمسر۔","٢ - شبیہ، عکس، ہیولٰی، پر تو۔"]

[" الٰہی تو بے مثل و مانند ہے پدر ہے کسی کا نہ فرزند ہے (١٨٩٣ء، صدق البیان، ٣)"," نہ کچ روپ نہ کچ مانند نہ نشان (ندا) میں ہوں نہ انکار سن سہجیں سہجا کار (١٥٨٢ء، جانم، کلمۃ الحقائق، ٤٣)"]

مانند کے مترادف

طرح, مثل

آسا, بساں, بعینہ, بودوباش, جوں, جیسا, چوں, سا, سمانتا, سکونت, طرح, قیام, مانا, مثِل, مشابہ, مطابق, موافق, نظیر, نمط, ہمچو

شاعری

  • کبھو عاشق کے ترے جبہے سے ناخن کا خراش
    خطِ تقدیر کے مانند مٹایا نہ گیا
  • تصویر کے مانند لگے در ہی سے گزری!
    مجلس میں تری ہم نے کبھو بار نہ پایا
  • ہم گرفتارِ حال ہیں اپنے
    طائر پر بریدہ کے مانند
  • دل تڑپتا ہے اشکِ خونین میں
    صید درخوں طپیدہ کے مانند
  • تجھ سے یوسف کو کیونکہ نسبت دیں
    تب شنیدہ ہو دیدہ کے مانند
  • میر صاحب بھی اس کے ہاں تھے لیک
    بندۂ زرخریدہ کے مانند
  • یا ہاتھوں ہاتھ لو مجھے مانند دورِ جام ہے
    یا تھوڑی دور ساتھ چلو میں نشے میں ہوں
  • عشق پنجے کی طرح حسن گرفتاری ہے
    لطف کیا سرو کے مانند اگر آزاد رہو
  • خاطر بادیہ سے دیر میں جاوے گی کہیں
    خاک مانند بگولے کی اُڑانی اُس کی
  • گھر سے خوشبو کے تعاقب میں نکلنے والو
    میری مانند کہیں تم بھی نہ بے گھر ہونا

محاورات

  • شنیدہ ‌کے ‌بود ‌مانند ‌دیدہ
  • شنیدہ کے بود مانند دیدہ
  • ہڈیوں کی مانند ہوجانا

Related Words of "مانند":