ماہ پیکر کے معنی
ماہ پیکر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ماہ + پَے (ی لین) + کَر }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ دو اسما |ماہ| اور |پیکر| کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٩ء، کو "خاور نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["چندر بدن","خوب صورت","سیم تن","سیمیں بدن","قمر پیکر","معشوق کی تعریف","وہ جس کا چہرہ چاند کی طرح خوبصورت ہو"]
اسم
صفت ذاتی
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : ماہ پَیکَروں[ماہ + پَے (ی لین) +کَروں (و مجہول)]
ماہ پیکر کے معنی
١ - چاند کی طرح حسین، خوبصورت؛ (مجازاً) معشوق۔
"غم نے اس کے جسم کو گھلا کے ماہ نور کی طرح کر دیا ہے لیکن کاہش غم کے باوجود وہ ماہ پیکر نظر آتا ہے۔" (١٩٩٥ء، قومی زبان، کراچی، مئی، ١٩)
ماہ پیکر کے مترادف
سیمیں بدن, چندر بدن
جمیل, حسین, سندر, صبیح
شاعری
- ہوے یکجا وہ دونوں ماہ پیکر
رہا آدھی بجے تک دور ساغر - جہاں میں جتنے ہیں ماہ پیکر وہ تیرے وحشی ہیں اے گل تر
نہ ہو جو تجکو یہ بات باور دلیل ہے چاک آستیں کا - یہ عہد و مواثیق تھا ہمدگر
کہ وہ ماہ پیکر جسے دیکھ کر - خط محور پر تری انگیا کی ڈوری ڈور ہے
غیرت قطبین ہیں اے ماہ پیکر چھاتیاں - سچ ہے پھر وہ تو ماہ پیکر ہے
ذات د دولت میں ہم سےبہتر ہے