ماہانہ
{ ما + ہا + نَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |ماہ| کے ساتھ |انہ| بطور لاحقہ نسبت و تمیز لگانے سے |ماہانہ| بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٣ء کو "کلیات قدر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
ماہانہ کے معنی
١ - مہینے کی تنخواہ، وظیفہ۔
"ہم لوگ زیرتربیت تھے اور صرف تین سو روپے ماہانہ تربیت پاتے تھے۔" (١٩٩٣ء، قومی زبان، کراچی، جنوری، ٣١)
٢ - مہینے کا، ماہوار۔
"کالج کی مالک اور پرنسپل ڈیڑھ ڈیڑھ سو ماہانہ کی رسیدیں ان سے لیتیں اور اسّی اسّی روپے دونوں کو تھما دیتیں۔" (١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ١٧)
مترادف
تنخواہ, ماہ واری, ماہ وار, مشاہرہ