ماہی خور کے معنی

ماہی خور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ما + ہی + خور (و مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |ماہی| کے بعد فارسی مصدر |خوردن| سے صیغہ امر |خور| لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٤ء کو "دخترفرعون" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی, اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع غیر ندائی : ماہی خوروں[ما + ہی + خو (و مجہول) + روں (و مجہول)]"]

ماہی خور کے معنی

["١ - مچھلی کھانے والا۔"]

["\"اگاتھر کڈیس (Agathercides). جغرافیہ داں اور مورخ. اس کی سب سے اہم تصنیف وہ ہے جس کا موضوع ہے بحیرۂ ارتیریا اور جس سے اثوبیا اور عرب کے بارے میں بڑی بیش قیمت نسلی اور جغرافیائی معلومات حاصل ہوتی ہیں مثلاً. ساحل عرب کی ماہی خور آبادیوں کا بیان۔\" (١٩٥٧ء، مقدمۂ تاریخ سائنس (ترجمہ)، ١، ٣٩٣:١)"]

["١ - مچھلی کھانے والا، مراد: بگلا، بوقیمار۔","٢ - [ کنایتہ ] حواصل۔"]

["\"چڑیاں بھی درختوں پر اپنے اپنے گھونسلوں میں سو رہی تھی لیکن ماہی خور کلنگ و سارس کو آرام نصیب نہ تھا۔\" (١٨٦٤ء، دختر فرعون، ٢٠:١)","\"اگر ماہی خوروں کی تعداد مرغ خوروں سے زیادہ ہوگئی تو ماہی خور قتل و غارت کا بازار گرم کر دیں گے۔\" (١٩٨٣ء، دیگر احوال یہ کہ، ٦٢)"]

ماہی خور کے مترادف

بگلا

Related Words of "ماہی خور":