متشابہ الصوت کے معنی

متشابہ الصوت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُتَشا + بِہُص (ا،ل غیر ملفوظ) + صَوت (و لین) }

تفصیلات

iاصلاً عربی ترکیب ہے۔ عربی زبان سے مشتق دو اسماء |متشابہ| اور |صوت| کے مابین |ال| بطور حرف تخصیص لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٦ء کو "اردو لسانیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

اقسام اسم

  • جمع : مُتَشابِہُ الْاَصَوات[مُتَشا + بِہُل (ا غیر ملفوظ) + اَص + وات]

متشابہ الصوت کے معنی

١ - صوتی لحاظ سے مشابہ، ملتی جلتی آواز والے۔

"تمام صوتی تبدیلیاں مد و شد، اضافہ، خف اور مصمت آوازوں کا قریب المخرج یا متشابہ الصوت آوازوں سے بدل جانا۔" (١٩٨٢ء، کشمیری اور اردو زبان کا تقابلی مطالعہ، ٢٠٢)