ماہی پشت کے معنی

ماہی پشت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ما + ہی + پُشْت }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسماء |ماہی| اور |پشت| کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٧ء کو "عجائباتِ فرنگ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کا کارچوب جو پشت ماہی سے مشابہ ہوتا ہے","ایک قسم کا کارچوب جو مچھلی کی پیٹھ سے مشابہ ہوتا ہے","بڑا ٹیلہ","قبّہ دار","قُبّہ دار","قبہ دار","محدب ، جو بیچ میں سے اُونچا اور کناروں سے نیچا ہو","مرغ سینہ"]

اسم

صفت ذاتی

ماہی پشت کے معنی

١ - جو مچھلی کی پشت کی طرح درمیان سے اونچا اور کناروں سے نیچا ہو، محدب، کوہان نما، قبہ دار۔

"ماہی پشت والے نواڑی پلنگوں پر آدھے آدھے سوتی قالین پڑے تھے۔" (١٩٩٥ء، نگار، کراچی، نومبر، ٦٥)

٢ - ایک وضع کا کارچوب یا کڑھائی کا کام جو مچھلی کی پیٹھ کے جال سے مشابہ جال ہوتا ہے۔

"ممانی دلہن آپ میرے لیے گھر سوّاں بنوا دیں گی ضرور ماہی پشت? کہنی کی گوٹ، گلوری، چٹا پٹی? فیروزہ بڑابڑائیں۔" (١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ٢٢١)