مبینہ

{ مُبَیْ + یَنَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |مبین| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقۂ تانیث و جمع لگانے سے |مبینہ| بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٢ء کو"شرحِ قانونِ شہادت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["بَیَّن "," مُبَیَّنَہ"]

اسم

صفت ذاتی

مبینہ کے معنی

١ - بیان کیا ہوا، بتایا ہوا، ظاہر کیا ہے۔

"یگانہ نے پہلی مرتبہ غالب کے مبینہ کردار اور طرز زندگی کو موضوع بنایا۔" (١٩٩٢ء، صحیفہ، لاہور، اکتوبر، دسمبر، ٧٤)