متابع
{ مُتا + بِع (کسرہ ب مجہول) }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت اور استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["تبع "," تَبْع "," مُتابِع"]
اسم
صفت ذاتی
متابع کے معنی
١ - پیروی کرنے والا، پیروکار، متابعت کرنے والا، چیلا، فرماں بردار۔
"جب اہل شعر اہل حکمت ہیں تو ان کے متابع گمراہ کیونکر ہوئے۔" (١٩٨٧ء، صحیفہ، لاہور، اپریل، جون، ٢٠)
٢ - [ حدیث ] ایک راوی کوئی حدیث بیان کرے اور دوسرا راوی اس موافق دوسری حدیث بیان کرے تو دوسری حدیث کو متابع کہیں گے۔
"یہ ضروری نہیں کہ متابع مرتبہ میں اصل کے برابر ہو۔" (١٩٥٦ء، مشکٰوۃ شریف (ترجمہ)، ١٠:١)