متجسس
{ مُتَجَس + سِس }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٥ء کو "دیوانِ نسیم دہلوی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["جسس "," مُتَجَسِّس"]
اسم
صفت ذاتی
متجسس کے معنی
١ - تجسس رکھنے والا، جستجو کرنے والا، ڈھونڈنے والا، کسی چیز کو پانے کی کوشش کرنے والا، جویا، تلاش کرنے والا۔
"مضطرب اور متجسس دل و دماغ کی کرب انگیز کیفیت جھلکیاں لیتی ہے۔" (١٩٨٥ء، منٹو نوری نہ ناری، ١١٣)
٢ - ٹوہ لینے والا، جاسوس۔
"یہ دوسروں کے عیب کا متجسس ہے۔" (١٩٩٥ء، نگار، کراچی، اپریل، ٢٤)
مترادف
کھوجی
مرکبات
متجسس طبیعت, متجسس طبیعت