متحمل کے معنی

متحمل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُتَحَم + مِل }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٩٥ء کو "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["برداشت کرنیوالا","برداشت کرنے والا","برداشت کنندہ","ثابت قدم","ثابت قدمی","مستقل مزاج","مستقل مزاجی"]

حمل مُتَحَمِّل

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : مُتَحَمِّلین[مُتَحَم + مِلِین]

متحمل کے معنی

١ - (بوجھ) اٹھانے والا، برداشت کرنے والا، تحمل کرنے والا، بردبار، مستقل مزاج۔

"یہ مختصر مقالہ اس کا متحمل نہیں ہو سکتا" (١٩٩٣ء، اردو نامہ، لاہور، اگست،١٠)

متحمل کے جملے اور مرکبات

متحمل مزاج

متحمل english meaning

considerateconsiderate [A~تحمل]enduringpassivepatienttolerant

شاعری

  • کب تک چٹائے زلف کے کالوں کو خون دل
    کب تک رہے کوئی متحمل گزند کا

Related Words of "متحمل":