متصوفانہ کے معنی
متصوفانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُتَصَوْ + وِفا + نَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |متصوف| کے ساتھ |انہ| بطور لاحقۂ صفت و تمیز لگانے سے |متصوفانہ| بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٧ء کو "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["مُتَصَوِّف "," مُتَصَوِّفانَہ"]
اسم
صفت ذاتی
متصوفانہ کے معنی
١ - تصوف سے متعلق یا منسوب، صوفیانہ، تصوف آمیز، درویشانہ۔
"متصوفانہ مثنویوں میں قاضی محمود بحری کی من لگن اور وجدی کی پنچھی باچھا بہت مشہور ہیں۔" (١٩٩٦ء، اردوئے معلٰی، کراچی، ١٢٠:٢)