متعجب

{ مُتَعَج + جِب }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٨ء کو "بستان حکمت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["عجب "," تَعَجُّب "," مُتَعَجِّب"]

اسم

صفت ذاتی

متعجب کے معنی

١ - تعجب کرنے والا، حیران، متحیر، ششدر، حیرت زدہ۔

"ہم آج کی اصطلاح میں جسے |کلچرل شاک| کہتے ہیں، یوسف خاں اسی کا شکار، متعجب اور متحیر نظر آتا ہے۔" (١٩٩٧ء، صحیفہ، لاہور، جولائی تا ستمبر، ٣١)

مترادف

دنگ