متعذر
{ مُتَعَذ + زِر }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب مشتق اسم صفت ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٥ء کو "آرائش محفل" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["عذر "," تَعَذُّر "," مُتَعَذِّر"]
اسم
صفت ذاتی
متعذر کے معنی
١ - مشکل، دشوار، محال کے قریب۔
"اگر قصاص متعذر ہونے یا معاف کر دینے کی بنا پر ساقط ہو چکا ہو تو یہ ضروری نہیں کہ مجرم کو کسی قسم کی جسمانی سزا دی ہی نہ جائے۔" (١٩٨٢ء، جرم و سزا کا اسلامی فلسفہ، ٧٨)
٢ - عذر کرنے والا۔ (جامع اللغات)