متفکر

{ مُتَفَک + کِر }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٠ء کو "معراج العاشقین" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["فکر "," تَفَکُّر "," مُتَفَکِّر"]

اسم

صفت ذاتی

اقسام اسم

  • جمع : مُتَفَکِّرِین[مُتَفَک + کِرِین]

متفکر کے معنی

١ - فکرمند، غمگین، اُداس۔

"طبعاً میں کام کرنے کی نسبت متفکر اور ناکارہ رہنا پسند کرتا ہوں۔" (١٩٩٧ء، قومی زبان، کراچی، مئی، ٦٤)

٢ - سوچ میں ڈوبا ہوا، تفکر میں غرق، غور و فکر میں محو۔

"ان کی گھبراہٹ سے مجھے خوشی تو بہت ہوئی لیکن میں نے اپنے چہرہ کو بے حد سنجیدہ اور کسی حد تک متفکر بنا لیا۔" (١٩٨٦ء، نگار، کراچی، جولائی، ٢٧)

مترادف

اداس, رنجیدہ, مغموم