متمسک کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Mutamassik meanings and details
متمسک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُتَمَس + سِک }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٩ء کو "انجیل مقدس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["مسک "," تَمَسُّک "," مُتَمَسِّک"]
اسم
صفت ذاتی
متمسک کے معنی
١ - تمسک کرنے والا، چمٹنے والا، وابستہ ہونے والا، پابند، مضبوط پکڑنے والا۔
"اگر تم ان سے متمسک رہو گے تو میرے بعد گمراہ نہ ہو گے۔" (١٩٦٩ء، اقبال اور حب اہل بیت، ٤٥)