متمکن
{ مُتَمَک + کِن }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٨ء کو"بستان حکمت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["مکن "," تَمَکُّن "," مُتَمَکِّن"]
اسم
صفت ذاتی
متمکن کے معنی
١ - جگہ پکڑنے والا، جاگزیں، قائم، مقیم، بیٹھنے والا۔
"ڈاکٹر گار نے پہلے ہی ایک میز ہمارے لیے مخصوص کرا لی تھی . ہم تینوں اپنی کرسیوں پر متمکن ہو گئے۔" (١٩٩٠ء، پاگل خانہ، ١٣٦)
٢ - صاحب اختیار، طاقتور۔
"مستحکم اور متمکن ملت کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ قیام صلوٰۃ کرتے ہیں۔" (١٩٨٦ء، قرآن اور زندگی، ٥٣)
٣ - [ صرف ] فعل جس کی گردان ہو سکے۔ (ماخوذ : جامع اللغات)
مترادف
جاگزیں, برقرار, قائم