متنازع

{ مُتَنا + زَع }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے اردو میں بطور صفت ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٦٤ء کو "تحقیقات چشتی" میں مستعمل ملتا ہے۔

["نزع "," تَنازَع "," مُتَنازَع"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

متنازع کے معنی

١ - جھگڑا کیا گیا؛ (وہ چیز) جس پر جھگڑا ہو، نزاعی۔

"ادبی برصغیر میں کوئی دوسرا نام ایسا نہیں ہے جو اُن کے برابر متنازع رہا ہو۔" (١٩٨٦ء، آنکھ اور چراغ، ٢٤٩)

مرکبات

متنازع حیثیت, متنازع فیصلہ, متنازع فیہ

انگلش

["disputed","contested (in law); in dispute","under litigation"]