متوازن
{ مُتَوا + زِن }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٠ء کو"مضامین رشید" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["وزن "," تَوازُن "," مُتَوازِن"]
اسم
صفت ذاتی
متوازن کے معنی
١ - وزن میں برابر، جس میں توازن ہو، معتدل، موزوں، متناسب۔
"پرنٹ میڈیا کے لیے ایک متوازن، مربوط اور قومی امنگوں سے مطابقت رکھنے والی پالیسی تشکیل دیجیے۔" (١٩٩٧ء، اردونامہ، لاہور، دسمبر، ٦)
٢ - [ مجازا ] ہموار، پرسکون۔
"میاں بیوی کی زندگی نہایت خوش باش اور متوازن تھی۔" (١٩٨٨ء، نشیب، ٢٣٩)
مترادف
سنجیدہ, مناسب, متناسب
مرکبات
متوازن غذا, متوازن آواز