متواضع
{ مُتَوا + ضِع (کسرہ ض مجہول) }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["وضع "," تَواضُع "," مُتَواضِع"]
اسم
صفت ذاتی
متواضع کے معنی
١ - تواضع کرنے والا، خاطر مدارت کرنے والا، عاجزی کرنے والا، انکسار برتنے والا، منکسرالمزاج۔
"ہم ایک نرم خو، متواضع، حلم و انکسار کے پیکر اور شگفتہ رو انسان کی دلچسپ باتوں سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔" (١٩٩٦ء، قومی زبان، کراچی، جنوری، ٣٦)
مترادف
عاجز