متوقع کے معنی

متوقع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُتَوَق + قَع }{ مُتَوَق + قِع }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٨ء کو "لکچروں کا مجموعہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٣ء کو "دفتر فصاحت" کے حوالے سے وزیر لکھنوی کے ہاں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["امید رکھنا","(تَوَقَّعَ ۔ امید رکھنا)","آس رکھنے والا","امید کرنے والا","امیدوارِ آس","توقع رکھنے والا","جس کی امید ہو"]

وقع تَوَقُّع مُتَوَقَّع مُتَوَقِّع

اسم

صفت ذاتی

متوقع کے معنی

١ - جس کی توقع ہو، توقع کیا گیا (امر، شے وغیرہ)۔

"کوئی بھی ایک قائد سارے متوقع اوصاف کا مالک نہیں ہوگا۔" (١٩٩٧ء، قومی زبان، کراچی، مئی، ٣٣)

١ - امید رکھنے والا، توقع کرنے والا، امیدوار۔

"جیسے سلوک کی تم متوقع ہو ویسا ہی سلوک تم بھی اوروں سے کرو۔" (١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ٢٩٥)

متوقع english meaning

anticipatedexpected

شاعری

  • اتنی مدت تیرے لب نے متوقع رکھ کر
    آخرالامر دیا مجھ کو جواب آج کے دن

محاورات

  • متوقع کرنا
  • متوقع ہونا

Related Words of "متوقع":