کلاں کے معنی
کلاں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَلاں }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["حُزد کا نقیص","حُزد کا نقیض"]
اسم
صفت ذاتی
کلاں کے معنی
"کنارہ دریا پر ایک جہاز کلاں کھڑا ہوا تھا۔" (١٨٨٠ء، ماسڑ رام چندر، ١٤٧)
"امور ملک میں بادشاہ کے لیے لازم ہے کہ وہ گدا نوازی اور درویش پروری کرے، انصاف کرتے وقت خوردو کلاں کو برابر جانے۔" (١٩٨٩ء، صحیفہ، آزادی نمبر، جولائی، دسمبر، ٥٨)
"اگر طیار ہوگئے ہوں ان کو تراش کر پیوند کلاں پودے کی شاخ کو جدا کر دینی چاہیے۔" (١٩٠٣ء، باغبان، ٩)
ظاہر ہو اگر دیکھے تو امکان کا صحیفہ سینہ میں ہر اک نقطہ کے ہیں چند کلاں شرح (١٨٦٤ء، دیوان حافظ، ہندی، ٢٥)
"عشق نے اس کلاں صنعت گر کو کہ جس نے ظرف خلقت آدم کے تیئں اربعہ عناصر سے بنایا۔" (١٨٠٤ء، گلزار چین۔ ٢٦)
کلاں کے مترادف
بڑا, بزرگ, وسیع
اعلیٰ, اونچا, باہ, برتر, بزرگ, بلند, بڑا, بہتر, دراز, رفیع, طویل, عظیم, فراخ, وسیع, کبرسن, کبیر
کلاں کے جملے اور مرکبات
کلاں بیں, کلاں چال, کلاں کار
کلاں english meaning
largegreatbig; elder
شاعری
- لبیک کہہ کے خرد و کلاں آئے سب قریب
اور روحنا فدا ک پکارے وو خوش نصیب - اٹھا ایک خیبر کا قلعہ بکل
بڑے بھڑ کلاں پر اگل تھے اٹل - کیسا آعجوبہ نیا پہنچا ہے یاں
چونچ ہو تو ہے شتر مرغ کلاں - جواں تو ہے جواں اور پیر بڈھا طفل ہے لڑکا
کہیں گے خرد اس کو جو ہے چھٹکا اور کلاں بڑکا - پکڑی جو لٹورے نے کہیں کھیتی سے چڑیا
سمجھا کہ کہیں باز کوئی مجھ سا کلاں گیر
محاورات
- خاک از تودہ کلاں بردار
- نامش کلاں ودیہ ویراں